نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعدڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 68 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات تیزی سے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 68 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیااورڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں 350 فیصد ریکارڈ اضافہ ہواہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں 350 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا،82 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور24 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 61 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ،ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری،10 پوائنٹس فعال
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیرکے مطابق ٹریفک قوانین پر سختی سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے،لائسنس سینٹرز پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد لائسنس بنوانے کے لیے موجود ہے۔
محمد وقاص نذیر کے مطابق شہری لمبی لمبی قطاروں اور انتظار سے بچنے کے لیے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کا استعمال کریں،میرٹ اور شفافیت کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔