اسلام آباد میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری،10 پوائنٹس فعال 

Dec 04, 2025 | 12:16:PM
اسلام آباد میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری،10 پوائنٹس فعال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اسلام آباد میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے 10 پوائنٹس فعال ہیں۔
شہر میں مجموعی طور پر 52 ہزار 511 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا دیئے گئے ہیں،گزشتہ ایک روز کے دوران 2960 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کاکہناہے کہ شہری گاڑی کے رجسٹریشن کارڈ/بک اور شناختی کارڈ کے ہمراہ با آسانی ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں،مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر ہنرمند پروگرام؛ شمولیت کی شرائط اوررجسٹریشن کا طریقہ کارجانیے
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق ایم ٹیگ ریڈرز کی مدد سے بغیر ٹیگ گاڑیوں کو روڑ پر چلنے سے روک دیا جائے گا، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت ایم ٹیگ لگوائیں۔