بینظیر ہنرمند پروگرام؛ شمولیت کی شرائط اوررجسٹریشن کا طریقہ کارجانیے

Dec 04, 2025 | 12:05:PM
 بینظیر ہنرمند پروگرام؛ شمولیت کی شرائط اوررجسٹریشن کا طریقہ کارجانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بینظیر ہنرمند پروگرام میںمیںشمولیت کے لئے اہلیت کامیعاراورشرائط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے اہل خانہ کو ہنرمند بناناہے تاکہ وہ اپنا روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔
مستحقین یا ان کے اہل خانہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے کورسز میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل شامل  ہیں جن  کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے۔
واضح رہے کہ صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر درج شرائط  کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائنامک رجسٹری میں رجسٹرڈ مستحقین ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کے اہل ہیں،پروگرام میں شمولیت کیلئے تعلیمی شرط کم از کم میٹرک  جبکہ عمر کی حد 18 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کوسمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا فیصلہ
 پورٹل (https://hunarmand.bisp.gov.pk) صرف رجسٹریشن کیلئے ہے جبکہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی پروگرام میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا،ایک گھرانے سے صرف ایک فرد ہی پروگرام کیلئے رجسٹر ہو سکتا ہے۔
پروگرام کا حصہ بننے کیلئے بی ایچ پی کے پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں یا قریبی تحصیل آفس میں اصلی شناختی کارڈ اور فعال موبائل نمبر کے ساتھ چلےجائیں۔
ْْْْْْ