امریکی گلوکارملی سائرس نے دوست میکس مورنڈو سے منگنی کرلی

Dec 04, 2025 | 11:42:AM
امریکی گلوکارملی سائرس نے دوست میکس مورنڈو سے منگنی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ ملی سائرس نے اپنے دوست میکس مورنڈو سے منگنی کرلی ۔
 دونوں کی منگنی کی تصدیق معروف میگزین پیپل نے قریبی ذرائع سے کردی ہے۔
 ملی سائرس نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں، مداحوں نے ان کی انگلی میں ایک نئی انگوٹھی دیکھ کر قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں،بعد ازاں لاس اینجلس میں منعقدہونےوالی ایک تقریب میں وہ میکس کے ساتھ نظر آئیں اور پہلی مرتبہ کھل کر منگنی کی انگوٹھی دکھائی۔

ملی اور میکس کی پہلی ملاقات 2021 میں ہوئی تھی، جبکہ جوڑی نے 2022 میں ویسٹ ہالی وو میں اپنی رومانوی تصاویر سامنے آنے کے بعد تعلق کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:باپ بننے کا تجربہ زندگی کاسب سے بڑالمحہ تھا،وکی کوشل
 دونوں کی کیمسٹری ہمیشہ خبروں میں رہی ہے، اور اب یہ جوڑا زندگی کے نئے سفر کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ملی سائرس کی یہ دوسری شادی ہوگی۔