مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی،تصاویر اور ویڈیوز وائرل

Dec 04, 2022 | 11:44:AM
مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی،تصاویر اور ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔مایا علی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مکہ مکرمہ میں لی گئی اپنی تصاویر اور وہاں کے کچھ روح پرور مناظر کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔اُنہوں نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بے شک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے۔

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

مایا علی نے مزید لکھا ہے کہ ’’میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔ اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہر چیز کے لیے الحمدلِلّٰہ‘‘۔

اس پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات بھی انہیں مبارک باد دیں۔

اداکارہ صبا قمر،زارا نور عباس اور یمنی زیدی نے انہیں مبارک باد دیں اور کہا کہ ’’ آپ کو بہت مبارک ہو اللہ آپ کی اس سعادت کو قبول فرمائے‘‘۔

اسی طرح سے اداکار عدنان صدیقی ،بلال اشرف اور گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بھی اداکارہ کو عمرے کی مبارک دیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ  مایا علی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جنہوں نے اپنے شوبز کر یئر کا آ ٖٖغاز بحیثیت وی جے کیا تھا اس کے بعد انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا اور ساتھ ہی فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔