سندھی ثقافت کا دن ،پیپلزبس سروس کا شہریوں کیلئے بڑا اعلان 

Dec 04, 2022 | 00:26:AM
پیپلز بس سروس، اہل وطن، سندھی ثقافت دن، مبارکباد،
کیپشن: پیپلز بس سروس کا عملہ سندھی ثقافت کے دن پر گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز بس سروس کی جانب سے اہل وطن کو سندھی ثقافت دن پر مبارکباد ،پیپلز بس سروس ثقافتی رنگوں میں ڈھل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے سندھی ثقافت کا دن بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے،پیپلز بس سروس کا عملہ سندھی ثقافت کے دن اجرک اور سندھی ٹوپی میں نظر آئے گا،کراچی ، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کا عملہ ثقافتی رنگوں میں سج گیا۔
کراچی میں رات دیر تک عملہ کی روایتی سندھی دھنوں پر رقص کیا،پیپلز بس انتظامیہ کی جانب سے سندھی ثقافت کے دن پر شہریوں کیلئے اہم اعلان کیاگیا،آج سے حیدرآباد میں 5 کلومیٹر تک سفر کرنے والے مسافروں سے 30 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکی کے ڈانس پربھارتی اداکارہ مادھوری بھی جھوم اٹھیں