اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی سیکورٹی طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے پیش نظراڈیالہ جیل حکام نےراولپنڈی پولیس سے اضافی سیکورٹی مانگ لی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سی پی او راولپنڈی کو پاکستان تحریک انصاف کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج کے حوالےسے خط لکھ دیا،سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پتا چلا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جیل کے باہر احتجاج کرینگے،خط میں کہاگیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ جیل کے اندر بھی سیکورٹی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر