کاسٹنگ کائوچ کا سامنا کیا، پیشکش کرنیوالا آج بھی انڈسٹری میں ہے:ژالے سرحدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کائوچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑاتھا، یہ پیشکش ایک ہدایتکار نے کی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ ژالے سرحدی نے بتایا کہ شوبز میں کاسٹنگ کائوچ حقیقت میں موجود ہے اور انہوں نے بھی کیریئر کے آغاز میں اس کا سامنا کیا،کسی نے انہیں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر تمہیں اپنا پسندیدہ کردار ادا کرنا ہے تو یہ یہ خواتین تو سوجاتی ہیں، جسے سن کر ان کا دماغ گھوم گیا تھااورانہوں نے صاف کہا تھا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی تعلیم کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور اگر کسی نے ان سے ایسا کچھ کہا تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔
ژالے سرحدی نے بتایا کہ جس شخص نے یہ پیشکش کی تھی وہ ایک ہدایتکار تھے جو ان سےقد میں چھوٹے تھے، پیشکش کرنے سے قبل انہوں نے انہیں ایک پراجیکٹ میں یہ کہہ کر ریجیکٹ کر دیا تھا کہ آپ بہت لمبی ہیں حالانکہ ان کے قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکاربلال عباس سے نکاح،درفشاں سلیم نے خاموشی توڑدی
ژالے سرحدی نے مزیدکہاکہ متعلقہ ہدایتکار آج بھی انڈسٹری میں سرگرم ہے، مگر انہوں نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔