پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سب سے آگے نکل گئی ہے: عظمیٰ بخاری

Apr 04, 2026 | 12:20:PM
پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں سب سے آگے نکل گئی ہے: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک بار پھر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام صوبوں سے آگے نکل گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام کو ریلیف دینے کی باری آتی ہے تو پنجاب سب سے آگے ہوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مشکل حالات میں بھی پنجاب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جب تک جنگی صورتحال رہے گی عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کریں گے۔

مزید پڑھیں:عوام کی مشکلات میں اضافہ، دودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھ گئیں

 انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کسانوں کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہر طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔