سائنس دانوں نے بیٹری کو تیزی سے چارج کرنیکا طریقہ ڈھونڈ نکالا

Oct 03, 2025 | 23:29:PM
سائنس دانوں نے بیٹری کو تیزی سے چارج کرنیکا طریقہ ڈھونڈ نکالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایم آئی ٹی کے محققین نے برقی گاڑیوں اور ڈیوائسز کو تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

تازہ ترین دریافت تمام لیتھیم آئن بیٹریوں کے بنیادی ری ایکشن سے تعلق رکھتی ہے۔

سمارٹ فون سے لے کر برقی گاڑیوں تک کو توانائی فراہم کرنے والی یہ بیٹریاں لیتھیم آئنز نامی ذرات کو سولِڈ الیکٹروڈز کے اِن اور آؤٹس میں حرکت دے کر کام کرتی ہیں۔ یہ عمل بیٹری کی زندگی میں ہزاروں بار ہوتا ہے۔

اس ری ایکشن کی رفتار اس بات کا تعین کرتی ہے کہ بیٹری کتنی جلدی چارج ہوتی ہے اور کتنی توانائی فراہم کر سکتی ہے۔

تاہم، ایم آئی ٹی کے محققین نے تحقیق میں دیکھا کہ یہ ری ایکشن ’کپلڈ آئن-الیکٹرون ٹرانسفر‘ نامی عمل پر انحصار کرتا ہے۔ اس طرح لیتھیئم آئنز الیکٹروڈ میں مؤثر انداز میں حرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - سائنس
ٹیگز: