پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور

Oct 03, 2025 | 12:00:PM
پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف)انسداد دہشتگردی عدالت نے بنارس میں تحریک انصاف کے امن مارچ میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سابق رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی سمیت 19 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے  30,30 ہزار کے مچلکے فی کس جمع کروانے کابھی حکم دیاہے۔
 وکیل صفائی شجاعت علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے امن مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا،پولیس نے پرامن کارکنان پر لاٹھی چارج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور تاریخ ساز دن،ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا
وکیل صفائی نے کہاکہ گرفتار کارکنان سے سوائے امن کے پرچم کے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی، بغیر کسی برآمدگی انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
 سرکاری وکیل نے کہاکہ  ملزمان کے حملے سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔