سرکاری حج سکیم، قسط بروقت جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے، وزرات مذہبی امور پہلی قسط ان کے اکاونٹ میں واپس بھیج دے گی۔
ذرائع کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی اور بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے، دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔
منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی، حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے، دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مانچسٹر:یہودی عبادت گاہ کےباہرلوگوں پر گاڑی چڑھادی،2ہلاک 4 زخمی
ذرائع کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے فی کس،ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے،درخواست گزار دوسری قسط کے وقت پیکج تبدیل کرواسکیں گے اور قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔