"ہم کیف کی مدد سے تھک جائیں گے، پوتین ایسا سوچ کر غلطی کر رہے"، وائٹ ہاﺅس

Oct 03, 2023 | 22:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وائٹ ہاس نے کریملن کے ان بیانات کو مسترد کر دیا کہ یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے مغربی تھکاوٹ میں اضافہ ہو جائےگا۔

یاد رہے امریکی بجٹ معاہدے کے بعد کانگریس کی جانب سے وفاقی اداروں کی بندش سے بچنے کے لیے کیف کو نئی امداد سے محروم کر دیا گیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ اگر پوتین سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے آگے نکل سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے والا ایک بڑا مغربی اتحاد ہے۔وائٹ ہاﺅس کی یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب جب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے درکار فنڈنگ ختم ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ کچھ افواج کی دوبارہ سپلائی کو سست کرنے پر مجبور ہے۔ پینٹاگون کے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں اس نے کانگریس سے یوکرین کے لیے فنڈنگ کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیونسی صدر نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی،آخر وجہ کیا بنی؟

پینٹاگون کے کمپٹرولرمائیکل میک کارڈ نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے رہنماﺅں کو بتایا کہ یوکرین میں امریکی فوجی سٹاک کو دوبارہ بھرنے کے لیے کانگریس کی طرف سے پیش کیے گئے 25.9 بلین ڈالر کے پیکج میں سے 1.6 بلین ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔