فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بے تاب

میں اپنی نواسی کو گود میں لینے کےلئے انتظار نہیں کر سکتا، ہمیں امید ہے ہم سب احمد آباد میں ملاقات کریں گے: سسر لیاقت خان

Oct 03, 2023 | 22:30:PM
فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بے تاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کےلئے بے تاب ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن علی کے سسر لیاقت خان اپنی نواسی کو میچ کے موقع پر ملنے کے منتظر ہیں اور وہ اپنی نواسی کو پہلی مرتبہ گود میں لینے کے لیے میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ لیاقت خان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح سے ہے اور وہ ریٹائرڈ بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ، مصباح الحق نے تحفظات کا اظہار کردیا

لیاقت خان کے مطابق نواسی کی ولادت کے موقع پر میری اہلیہ2021 میں پاکستان گئی تھیں، میں اپنی نواسی کو گود میں لینے کےلئے انتظار نہیں کر سکتا، ہمیں امید ہے کہ ہم سب احمد آباد میں ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حسن علی سے شادی کے لیے میں نے اپنی بیٹی کے فیصلے پر شک کا اظہار نہیں کیا تھا، میں نے بیٹی کو کہا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کس سے شادی کر رہی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کے لیے دعا کرتا ہوں، میری اللہ سے یہی گزارش رہتی ہے کہ دونوں ملکوں کے رشتے سدھر جائیں، ہم بھائیوں کی طرح پرامن رہ سکتے ہیں۔

لیاقت خان نے کہا کہ میں پاک بھارت کرکٹ سیریز زیادہ چاہتا ہوں، امید ہے کہ حسن علی کسی دن دہلی میں کھیلیں گے اور ہم انہیں اپنے گھر پر مدعو کریں گے، میری بیٹی آ سکتی ہے اور اپنے گھر رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقن کھلاڑی بھارتی شہر کا نام لیتے لڑکھڑاگئے، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ حسن علی اور سمیعہ خان کی شادی 2019 میں دبئی میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے سمیعہ خان اب تک بھارت نہیں گئی ہیں۔