شہری ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Oct 03, 2023 | 19:34:PM
شہری ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، تاہم چترال اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش   ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا ،جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں  دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،تاہم اس کے جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران  گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، خریداروں کے وارے نیارے

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا ،   کشمیر  میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔