ڈالر مسلسل 19 ویں روز سستا، روپے کی قدر میں مزید اضافہ

Oct 03, 2023 | 18:06:PM
ڈالر مسلسل 19 ویں روز سستا، روپے کی قدر میں مزید اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) امریکی ڈالر کی قدر میں انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی مزید کمی آئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: قیمتوں میں پھرردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 7 سو 97 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 6 سو 27 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔