قیمتوں میں پھرردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

Oct 03, 2023 | 15:42:PM
قیمتوں میں پھرردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر
کیپشن: (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاشی حالات کی ماری عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ،سوزوکی کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں 17 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ 

سوزوکی جی ڈی 100 ایس 17 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی ہوگئی،سوزوکی جی ایس 150 سی سی 18 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے  تک جا پہنچی۔ 

سوزوکی 250 سی سی 50 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 90 ہزار کی ہوگئی،سوزوکی کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی