بی جے پی رہنمانےپھندا لگا کر خودکشی کر لی

Oct 03, 2023 | 14:44:PM
بی جے پی رہنمانےپھندا لگا کر خودکشی کر لی
کیپشن: (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی بی جے پی رہنما پوجا دادو نے نامعلوم وجوہات کے باعث پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی رہنما پوجا دادو نے ہفتے کی شب اپنے گھر پر پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی، لواحقین خاتون رہنما کی لاش کو  ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے پوجا دادو کی موت کی تصدیق کردی، بھا رت کے مرکز میں حکمران بی جے پی کی ضلعی صدر پوجا دادو کی بڑی بہن بھی بی جے پی کی عہدیدار ہیں جبکہ ان کے آنجہانی والد بھی ایم ایل اے کے عہدے تک پہنچے تھے۔

خودکشی سے 12 گھنٹے قبل ہی پوجا دادو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی،اپنے علاقے کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 2 حقیقی بھائیوں کے لواحقین کو تسلی دینے والی بی جے پی رہنما پوجا دادو کے متعلق اہلِ علاقہ میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ان کی موت خودکشی تھی یا اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی درخواست کام کر گئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پوجا دادو اپنے خاندان پر بڑھتے ہوئے قرض کے باعث پریشان تھیں اور بعض قریبی رشتہ داروں کا بیان ہے کہ ہوسکتا ہے کہ قرض اتار نہ سکنے کے باعث پوجا دادو نے خودکشی کا سوچ لیا ہو۔