کرینہ کپور خان کو گارڈز کے بغیر نکلنا مشکل میں پڑ گیا  

Oct 03, 2022 | 14:48:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کرینہ کپور خان کو گارڈز کے بغیر نکلنا مشکل میں پڑ گیا  
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور اکثر و بیشتر اپنی مصروفیت کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک سفر کرتی رہتی ہیں ان کے ساتھ ان کے گارڈز بھی ساتھ ہوتے ہیں  لیکن اس مرتبہ وہ اپنے گارڈز کے بغیر سفر کو نکلی تھی کہ ان کے مداح ان کو  کو بغیر گارڈز کے دیکھ کر سیلفی لینے کے خواہشمند  بیبو پر ٹوٹ پڑے۔

آج صبح کرینہ کپور بھارت سے لندن کی فلائٹ کے لیے ایئر پورٹ پہنچیں، اس دوران کرینہ کپور اپنے چھوٹ بیٹے جہانگیر علی خان اور اُس کی آیا کے ساتھ تھیں۔

ایئر پورٹ پر کرینہ کپور کو گارڈز کے بغیر دیکھ کر مداحوں نےان پر حملہ کر دیا اور بغیر اجازت سیلفی لینے لگے۔

اس دوران مداحوں کے اچانک بے حد قریب آ جانے پر کرینہ کپور کافی گھبرائی ہوئی نظر آئیں۔

بعد ازاں انہوں نے مداحوں پر غصہ کرنے یا وہاں سے جلدی بھاگنے کے بجائے خود کے خوف پر قابو پاتے ہوئے سب کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور ایئر پورٹ کے اندر داخل ہو گئیں۔