یوسف پٹھان اور مچل جانسن میں ہاتھا پائی

Oct 03, 2022 | 11:42:AM
یوسف پٹھان اور مچل جانسن میں ہاتھا پائی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے آل راؤنڈر یوسف پٹھان اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرمچل جانسن کے درمیان لیجنڈ لیگ کے میچ کے دوران ہاتھا پائی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کی ہاتھاپائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوسف پٹھان کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن وہ غصے میں کچھ بولتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور مچل جانسن کو دھکا دیتے ہیں ۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی مچل جانسن بھی یوسف پٹھان کو دھکا دیتے ہیں، اس دوران خاتون امپائرز نے آ کر دونوں کھلاڑیوں کو روکا۔