سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض نے تباہی مچا دی

Oct 03, 2022 | 10:23:AM
سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض نے تباہی مچا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیشتر مقامات سے سیلابی پانی ابھی کم نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے متعدد وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

بلوچستان میں تنگوانی میں برساتی پانی کی وجہ سے ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے جہاں ڈینگی کے تین کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان مریضوں کو سکھر ریفر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی مریضوں کیلئے خوشخبری، جنرل ہسپتال نے آن لائن سروس شروع کردی

تنگوانی میں گیسٹرو کی وباء بھی پھیل رہا ہے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کسی ہنگامی صورت حال سے پہلے اس کا تدارک ممکن ہوسکے۔

سندھ کے سیلاب متاثرین کی مشکلات بھی کم نہ ہوسکیں۔ صوبے کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں چار بچوں سمیت 6 افراد مختلف وبائی امراض کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

ٹھل میں ملیریا سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ قبو سعید خان میں ملیریا اور گیسٹرو نے 2 مزید بچوں کی جان لے لی۔