چارسدہ: کمسن بچی کا قتل، افغان مہاجر گرفتار

Oct 03, 2022 | 09:48:AM
چارسدہ: کمسن بچی کا قتل، افغان مہاجر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تنگی مفتی نگر میں قتل ہونے والی آٹھ سالہ حنا کا قاتل گرفتار ہوگیا۔ ملزم بولنے اور سننے سے معذور ہے۔ اس نے گونگا و بہرہ ہونے کے اشارے کرنے پر بچی کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی ایس پی اور انویسٹی گیشن آفیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آٹھ سالہ کمسن بچی حنا کو 26 ستمبر کو سفاک قاتل نے بے دردی سے قتل کرکے لاش کچرے میں پھینک دی تھی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم افغان مہاجر ہے جو گونگا اور بہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جامشورو، پڑھائی کی خواہشمند بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کو تالیاں بجانے اور گونگے ہونے کے اشارے کرنے پر غصہ آتا ہے۔ واقعے کے روز آٹھ سالہ حنا کو ملزم نے تالیاں بجانے اور گونگے ہونے کے اشارے پر طیش میں آکر قتل کیا۔ پولیس کو علاقے کے ایک شخص نے بطور گواہ اطلاع دی تھی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔