”ویناملک کس کیساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہشمند“جواب جان کر آپ حیران رہ جائینگے

Oct 03, 2021 | 19:49:PM
وزیراعظم عمران خان، ورلڈ ٹور، خواہش کااظہار
کیپشن: لولی ووڈ اداکارہ وینا ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں سات سال بعد مزاحیہ سیاسی شو میں واپسی سمیت اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔وینا ملک تقریباً سات سال بعد ایک بار پھر اسی طرح کے شو کے ذریعے ٹی وی پر واپسی کررہی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اپنے بچوں اور فیملی کی وجہ سے وہ ٹی وی پر زیادہ سرگرم نہیں تھیں لیکن اب وہ واپس اپنے پسندیدہ موضوع کو لے کر بہت جلد ایک شو میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری بیوی کو ہسپتال میں شوہر کی عیادت کیلئے جانا مہنگاپڑ گیا
وینا ملک سے جب پوچھا گیا کہ آپ اپنے کیریئر میں مزاحیہ سیاسی شو کو ترجیح دیتی ہیں یا فلموں کو؟ تو وینا نے کہا فلمیں ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔
میزبان نے وینا سے پوچھا اگر آپ کو کبھی بلاول بھٹو زرداری، عمران خان یا نواز شریف میں سے کسی ایک کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ جائیں گی؟ وینا نے جواب دیا کہ ظاہر ہے میں عمران خان کےساتھ جاو¿ں گی۔وینا ملک نے عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہٰذا میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے متعلق سوال پر سلمان خان نے مداحوں پر بجلیاں گرا دیں