شادی سے متعلق سوال پر سلمان خان نے مداحوں پر بجلیاں گرا دیں

Oct 03, 2021 | 19:26:PM
مداحوں پر بجلیاں گرادیں، افسانہ خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر مداحوں پر بجلیاں گرادیں۔
کئی سالوں سے سلو میاں کے مداح یہی جاننے کیلئے بےتاب ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار کب شادی کریں گے۔ بھارتی گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹیسٹنٹ افسانہ خان نے پریمیئر ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔
افسانہ خان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں، میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی۔سلمان خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری بیوی کو ہسپتال میں شوہر کی عیادت کیلئے جانا مہنگاپڑ گیا
گلوکارہ نے پوچھا کہ اگر میں آپ کو ’بھائی‘ کہوں تو۔۔۔؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’ضرور کہیں، کیونکہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پورے ہندوستان کا بھائی ہوگیا ہوں۔
کیا سلو میاں ایسا جواب دے کر اس بات کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے؟
اس سے قبل سلمان خان کے والد سلیم خان سے میڈیا نے سوال کیا تھا کہ سلمان خان کب شادی کریں گے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے ہر سوال کریں لیکن سلمان خان کی شادی کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ یہ تو میں بھی نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کی وجہ کیا بنی ؟ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے بتا دیا