محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

Nov 03, 2025 | 10:21:AM
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد,چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی   نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، انہوں نے  چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر  صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور  وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا.

محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔