سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا

Nov 03, 2025 | 10:02:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 993 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 625 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:زمین یا فضائی حملے ، ٹرمپ کا ہنگامی بیان آگیا

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروبار روز ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 حدیں عبور کر لی تھیں ، کاروبار کے دوران 372 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 77  کے شیئرزمیں کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے ہو گئی۔