فصلوں کی باقیات جلانے پر محسن نقوی نے بھارتی حکومت کو بے حس قرار دیدیا

Nov 03, 2023 | 20:12:PM
 فصلوں کی باقیات جلانے پر محسن نقوی نے بھارتی حکومت کو بے حس قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ نایاب)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں 0 74فیصد اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو بھارتی حکومت کی بے حسی کا ثبوت قرار دیے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ادارے ناسا کی مستند رپورٹ کے مطابق انڈین پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں خطرناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے،ناسا کی جاری کردہ تصویروں کے مطابق صرف ایک ہی دن میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی الارمنگ  ہے۔ناساکی رپورٹ اور تصویریں بھارت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

محسن نقوینے کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کواتنے بڑے پیمانے پر جلانے سے سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے,لاہور میں سموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلانا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارت کی ماحولیاتی جارحیت کی وجہ سے لاہور میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے،حکومت پنجاب سموگ سے نمٹنے کے ہر وہ اقدام کررہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے،سموگ کے باعث آنکھوں،سانس اور ای این ٹی کے امراض بڑھ رہے ہیں۔محسن نقوی نے عوام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کے لئے عوام خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو ماسک استعمال کرنا چاہیے۔