رائیونڈ: 3 روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز

Nov 03, 2022 | 13:30:PM
رائیونڈ: 3 روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج نماز عصر کے وقت سے شروع ہوگا 6 نومبر بروز اتوار اختتام پذیز ہوگا۔

انتظامیہ کیجانب سے تبلیغی اجتماع کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اندرون و بیرون ممالک سے علماء کرام و مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اجتماع انتظامیہ کی جانب سے وسیع کار پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے لوگوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

رائیونڈ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو پرقرار رکھنے کے لیے ٹریفک وارڈنز بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔