شاہ رخ خان کا یوم پیدائش:دنیا کی سب سے بڑی عمارت پر شاندار مبارک باد

Nov 03, 2022 | 11:13:AM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہ رخ خان کا یوم پیدائش عمارت پر شاندار مبارک باد
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز بدھ کو اپنی 57 ویں سالگرہ منائی ۔اسی موقع کی مناسبت سے دنیا کی سب سے بڑی عمارت پر شاندار مبارک بادپیش کرتے ہوئے برج خلیفہ وی لو یو شاہ رخ کے روشنیوں سے جگمگا اٹھا ،سپر اسٹار کے اعزاز میں عمارت کو وی لویو شاہ رخ خان سے روشن کیا گیااوران کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائےگئے گانے’’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘‘اس کے پس منظر پر چلایا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Emaar Dubai (@emaardubai)

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ سٹار دبئی ٹورازم کے ایمبیسڈڑ بھی ہیں وہ دبئی میں اکثر مختلف مقامات پر نظر بھی آ تے ہیں شاہ رخ خان کے پاس دبئی کے پام جمیرہ میں بھی ایک گھر ہیں۔شاہ رخ خان کاکہنا ہے کہ’’ دبئی ان کا دوسرا گھر ہیں اس شہر میں کچھ تو ایسا خاص ہے جو مجھے یہاں بار بار بلاتا ہے،دبئی اور اس کے لوگوں نے مجھے بہت پیار اور مان دیا ہیں جس کی وجہ سے میں یہاں آنابھی پسند کرتا ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کی شوٹنگ کا اکثر حصہ دبئی میں فلمایا گیا ہے اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈکون بھی شامل ہیں۔