پی ایس ایل11 فائنل:پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

May 03, 2026 | 19:58:PM
پی ایس ایل11 فائنل:پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی
کیپشن: پی ایس ایل11 فائنل:پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کو شکست دے کر پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والی حیدرآباد کی ٹیم نے فائنل میں پہنچ کر ایونٹ کو یادگار بنایا لیکن وہ ٹرافی پر قبضہ جمانے میں ناکام رہی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن الیون کے فائنل میچ میں حیدر آباد کنگز میں نے پہلے کھیلتے ہوئے  پاور پلے کے 6 اوورز میں 2  وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  69رنز بنا لئے تھے ، لیکن ساتویں اوور میں عثمان اور عرفان  کے ساتھ میکس ویل بھی آؤٹ ہو گئے۔ 7 اوورز کے اختتام پر  حیدر آباد کا مجموعہ  72 رنز تھا۔  72 رنز پر ہی  میکسویل بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس اوور میں ناہید کو تین وکٹیں مل گئیں۔

پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میچ کا ٹاس جیت لیا تھا۔ انہوں نے لیبوشین کی حیدر آباد  کنگز میں کو بیٹنگ دی تو  مورنس لیبوشین  اور  معاذ صداقت اوپپنگ کے لئے آئے۔  معاذ صداقت نے دوسری ہی بال پر افتخار احمد کو چھکا مار دیا۔   اس اوور میں انہوں نے ایک اور چوکا مارا، ڈبل رنز بھی بنائے۔

دوسرے اوور کی پہلی بال پر معاذ صداقت نے باسط علی کو چوکا مارا، دوسری بال پر معاذ صداقت  11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

صائم ایوب نے آتے ہی باسط کو چوکا مارا۔

تیسرے اوور میں صائم نے  پہلی دو بالز پر افتخار کو دو چوکے مارے  لیکن آخری تین بالز ڈوٹ بال رہیں۔

چوتھے اوور میں لیبوشین اور صائم نے باسط کو ایک ایک چوکا مارا۔ 

لیبوشین کی وکٹ کا گرنا

پانچویں اوور میں حیدر آباد کے ستون مورنس لیبوشن نے ہارڈی کو ایک چھکا اور ایک چوکا مارا،  چوتھی بال پر لیبوشین کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آج لیبوشین نے 12 گیندوں سے 20 رنز بنائے۔

عثمان کی بیٹنگ

عثمان خان نے آتے ہی آرون ہارڈی کو چوکا مار کر اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

چھٹے اوور میں ناہید رانا نے پہلی دو بالز ڈوٹ کیں،  تیسری بال پر صائم نے ان کو ایک چھکا مارا اور چوتھی بال پر چوکا مار دیا۔ 

پاور پہلے میں حیدر آباد نے  69 رنز بنائے۔

پاور پلے کے بعد ساتویں اوور میں زلمی کے ظلم کا آغاز

ساتویں اوور میں  سفیان مقیم نے ری ویو کے ذریعہ عثمان کی وکٹ حاصل کر لی۔  عثمان نے 8 رنز بنائے تھے۔ انہیں ری ویو میں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔

لیکن ساتویں اوور میں عثمان اور حسان بھی آؤٹ ہو گئے۔ 7 اوورز کے اختتام پر  حیدر آباد کا مجموعہ  72 رنز تھا۔  72 رنز پر ہی  میکسویل بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس اوور میں ناہید کو تین وکٹیں مل گئیں۔حسان خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ساتویں اوور میں تین اہم وکٹیں گنوانے کے بعد حیدر آباد کنگز میں کی بیٹنگ لائن بحال نہ ہو سکی۔  کنگز مین نے  18 اووروں میں  رینگ رینگ کر  129 رنز بنائے  اور ان کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ 

صائم ایوب نے  50 گیندوں سے  54 رنز کئے۔
 محمد علی ، عرفان خان اور کوشال پریرا ایک ایک رن ہی بنا سکے.

پشاور زلمی کی باؤلنگ

ایرون ہارڈی نے 4 ، ناہید رانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
 باسط اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین ٹرافی حاصل کرنے کے لئے باہم برسرِ پیکار ہیں۔ 

پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر  حیدر آباد کنگز مین کے کیپٹن مورنس لیبوشین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر کی۔اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد میڈیا کے ساتھ مختصر گفتگو میں بابر اعظم نے کہا،  آج کی پچ تھوڑی کراس لگ رہی ہے۔  بطور ٹیم ہمیں جلد از جلد کنڈیشن کو سمجھنا ہوگا ۔

 بابر اعظم نے کہا، آج سٹیڈیم میں تماشائیوں کی موجودگی میں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔