شکارپورمیں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 14 تولے سونا لوٹ لیا

May 03, 2026 | 18:12:PM
 شکارپورمیں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 14 تولے سونا لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) شکارپور میں لکیدر کے علاقے لطیف شاہ محلہ میں ڈکیتی کی  واردات میں دو مسلح  افراد  گھر میں گھس کر 14 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

متاثر ہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے  اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر واردات کی۔

متاثرہ خاندان نے  پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔   واقعہ کی اطلاع ملنے پر  ایس ایچ او لکیدر  نے جا کر  ڈکیتی کا نشانہ بننے والے گھر سے شواہد اکٹھے کئے اور   دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے  کر ساتھ لے گئے۔ 
ایس ایچ او  تھانہ لکیدر  نے کہا کہ  ڈاکو  جلد گرفتار ہوں گے اور  لوٹا ہوا سامان بھی جلد برآمد کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیئے: بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی فنانسر سے منگنی،جلد شادی کا امکان