لاہور میں شیرکی کھال اتارنے والامرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ)مردہ شیرکی کھال اتارے جانے کے واقعہ میں وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے بڑی کارروا ئی کرتے ہوئے ملزمان کو تلاش کر لیا۔
چیف وائلڈ لائف رینجر سخی محمد جوئیہ کاکہناہے کہ ملزمان بیگم کوٹ کے علاقہ میں مردہ جنگلی جانوروں کی کھالیں اتار کر حنوط کرتے تھے،مرکزی ملزم ہارون کوگرفتارکرکےاس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے، ملزمان کے گھر سے بڑی تعداد میں حنوط شدہ جانور برآمدہوئے ہیں۔
سخی محمد جوئیہ کے مطابق تین چار خاندان غیر قانونی طور پر جنگلی جانوروں اور پرندوں کو حنوط کرنے کا کام کر رہے تھے،جس شیرکی کھال اتاری جا رہی تھی اس کی باقیات نہیں مل سکیں۔
شاہدرہ میں چھاپہ ماکر متعدد حنوط شدہ جانور اور پرندے برآمدکرلئے گئے،ملزم قیمتی جنگلی حیات کو مار کر حنوط کر کے فروخت کرتا تھا،کارروائی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی قیادت میں کی گئی،برآمدگی میں شیر، ٹائیگر، کالا ہرن، مگرمچھ اور دیگر جانور شامل ہیں،شترمرغ، بندر، طوطے، کبوتر، خرگوش اور تیتر بھی برآمدہوئے ہیں،ہرن کے پانچ سینگ بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راجن پور؛بااثر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی ،مقدمہ درج
ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے،عدالت کے حکم پر کیس پراپرٹی سفاری پارک لاہور منتقل کردیاگیاہے۔