راجن پور؛بااثر زمیندار  نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی ،مقدمہ درج

May 03, 2026 | 11:28:AM
راجن پور؛بااثر زمیندار  نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی ،مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راجن پور میں مکئی کی فصل میں جانا گائے کا جرم بن گیااورسفاک بااثر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔
 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ مٹھن میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ زمیندار نے کسی تنازع پر گائے کی ٹانگ کاٹی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جبکہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں زخمی گائے کے علاج میں مصروف ہیں۔
ترجما ن پولیس کے مطابق ایک ملزم ریاض ولد غفور کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ریسکیو آفیسر ڈاکٹر اسل کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 بھی پہنچ گئی،زخمی گائے کی مرہم پٹی اور موقع پر طبی امداد بھی دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:چنیوٹ:لاہور جانیوالی میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
انسانیت سوز واقعہ پر علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایاجارہاہے۔