چنیوٹ:لاہور جانیوالی میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر منیر )چنیوٹ میں ریلوے حادثہ، میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔
ذرائع کے مطابق چناب نگر کے قریب ٹرین چنیوٹ سے براستہ لاہور جا رہی تھی کہ دورانِ سفر حادثے کا شکار ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریلوے لائن کی مبینہ ناقص حالت اور خستہ حالی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق دارلصدر فیکٹری ایریا کے قریب کچا پھاٹک بھی غیر محفوظ اور مناسب حفاظتی انتظامات سے محروم تھا۔
مزید بتایا جا رہا ہے کہ پٹری کے مختلف حصوں پر لکڑی کے گھٹکے اپنی جگہ موجود نہیں تھے جبکہ بعض مقامات پر نٹ بولٹ غائب اور لوہے کے کیلوں کی کمی بھی دیکھی گئی، جس سے ریلوے ٹریک کی مجموعی حالت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
حادثے کے بعد ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور انجن و پٹری کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے،تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر ریلوے نظام کی دیکھ بھال اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔