فیصل آباد:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

May 03, 2026 | 10:23:AM
فیصل آباد:گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی بھٹہ )فیصل آباد میں شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑا پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم سہیل مسیح اپنی بیوی 35 سالہ صنعم کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا،پولیس نے مقتولہ صنعم کے والد سیموئیل مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی؟گورنر کے بیان نے ہلچل مچا دی