مریم نواز پنجاب کے 32 سو صحافیوں کو انکی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عالمی یوم آزادی صحافت پر تمام میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی کے لیے موسم کی سختیاں برداشت کرنے والے اصل صحافت کے ہیروز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت اور پروفیشنل جرنلسٹس کے لیے سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز ہے، جس کی بھرمار نے صحافت کو نقصان پہنچایا ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مریم نواز کی حکومت نے پہلی مرتبہ صحافیوں کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چاہے توہین عدالت ہوجائے، ریڈ لائن پر اب کام نہیں رکے گا:شرجیل میمن
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز پنجاب کے 32 سو صحافیوں کو ان کی چھت فراہم کرنے جا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کی بیٹیوں کی میرج گرانٹ اور ہیلتھ گرانٹ ڈبل کی گئی ہے اور میڈیا ورکرز پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔