چاہے توہین عدالت ہوجائے، ریڈ لائن پر اب کام نہیں رکے گا:شرجیل میمن

May 03, 2026 | 12:22:PM
چاہے توہین عدالت ہوجائے، ریڈ لائن پر اب کام نہیں رکے گا:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کسی بھی عدالتی حکم کی وجہ سے ریڈ لائن پر اب کام نہیں رکے گا، چاہے توہین عدالت ہی کیوں نہ ہو اب کام جاری رہے گا۔

 انہوں نے کہا امید ہے کہ ریڈ لائن منصوبے پر عدالتیں انصاف کریں گی۔

 شرجیل میمن کے مطابق کنٹریکٹر کے ساتھ مسائل ختم نہ ہونے پر ٹھیکہ منسوخ کیا گیا جبکہ ایف ڈبلیو او کو منصوبہ دینے کے بعد ریڈ لائن پر کام تیز ہوگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے پر حکومت کی کوئی بدعنوانی یا سست روی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ائیر لائن بند، تمام پروازیں منسوخ، سینکڑوں افراد بیروزگار

ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے اندر یونیورسٹی روڈ کلیئر کردی جائے گی اور جولائی کے اختتام تک مکسڈ ٹریفک لین کھولنے کی کوشش کریں گے۔