یو اے ای میں فضائی آپریشن دوبارہ بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ عرب امارات نے ملک میں فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق اب فضائی حدود میں پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں اور عارضی حفاظتی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فضائی آپریشن کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے۔
مزید پڑھیں:دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی، لین دین میں20 فیصد اضافہ
اتھارٹی کے مطابق پروازوں کی بحالی کے باوجود فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
ماہرین کے مطابق فضائی آپریشن کی بحالی خطے میں معمولات کی واپسی کی ایک اہم علامت ہے، جس سے مسافروں اور ایوی ایشن سیکٹر کو ریلیف ملے گا۔