مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

May 03, 2026 | 09:19:AM
مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت3.9 ریکارڈکی گئی،جبکہ گہرائی35کلومیٹرریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز پشاور سے 58 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

 زلزلہ صبح تقریباً 7 بجے آیا،جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں:ایران