مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں:ایران

May 03, 2026 | 09:02:AM
 مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں:ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات ہیں ، مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں۔

 فارس نیوز ایجنسی کے مطابق  بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  شواہد سے ظاہر ہے کہ امریکا کسی معاہدے کی پاس داری نہیں کرتا۔

 انہوں نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ تنازعہ کا امکان موجود ہے،نہ صرف ایرانی مسلح افواج اور عوام ، بلکہ وہ سیاسی گروہ بھی ، جن میں کبھی کبھی اختلاف رائے ہوتا تھا ، آج متحد ہیں ۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کی مذاکراتی پیشکش سے مطمئن نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے گذشتہ روز اپنی نئی مسودہ تجویز پاکستان کو دی تھی، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ہفتے کو ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں کو بتایا کہ فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا تصادم کا راستہ جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران “دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔