کاہنہ : ڈکیتی کی مبینہ واردات کا ڈراپ سین،جھوٹی اطلاع پر ملزم ساتھی سمیت گرفتار

May 03, 2026 | 00:13:AM
کاہنہ : ڈکیتی کی مبینہ واردات کا ڈراپ سین،جھوٹی اطلاع پر ملزم ساتھی سمیت گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کاہنہ میں ڈکیتی کی مبینہ واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، جہاں پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے مرکزی ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے رہائشی ارشاد احمد نے ون فائیو پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد نے اس سے اسلحے کے زور پر 2 لاکھ 93 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ہے۔

 اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت شواہد اکٹھے کیے، تحقیقات کے دوران کالر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا، جس پر پولیس نے مزید پوچھ گچھ کی تو ملزم نے خود ہی جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے ارشاد احمد کو اس کے ساتھی شاہد محمود سمیت گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کے فائنل کی انعامی رقم اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا