پی ایس ایل 11 کے فائنل کی انعامی رقم اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر ملیں گے، اس کے علاوہ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے اضافی 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
دریں اثنا پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، اعلان کے مطابق فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں اسد رؤف اور کرسٹوفر گیفنی انجام دیں گے۔
تھرڈ امپائر کے طور پر الیگزینڈر وارف جبکہ فورتھ امپائر آصف یعقوب ہوں گے، اسی طرح پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہنامہ کو سونپی گئی ہے۔