بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس،بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ نے ثبوت مانگ لئے

May 03, 2025 | 15:15:PM
بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس،بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ نے ثبوت مانگ لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کانگرس رہنما اورمشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائکس کے ثبوت بھی طلب کر لیے۔

جیت سنگھ چنی نے کہاہے کہ  آج تک بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟  کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا،2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔

بی جے پی نے جوابی کارروائی کے طور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دے دیاہے.

یہ بھی پڑھیں:پہلگام ڈرامے پر کشمیری بزرگوں نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دِکھا دیا

بی جے پی ترجمان سمبت پترا نے کہا ہے کہ کانگرس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے جبکہ بی جے پی کے قومی ترجمان  شاہنواز حسین  نے کانگرس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیاہے۔