عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ نئے گانے سے متعلق اعلان 

May 03, 2023 | 09:16:AM
 عاصم اظہر کا ناروے کی گلوکارہ اسٹریڈ ایس کے ساتھ اشتراک، نئے گانے کا ٹائٹل ڈارکسٹ آور رکھا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے ناروے کی گلوکارہ اسٹریڈ ایس کے ساتھ اشتراک سے  نئے گانے کو ریلیز کرنے کا اعلان  کیا ہے،انہوں نے اپنے گانے کا ٹائٹل ڈارکسٹ آور رکھاہے۔

نوجوانوں کے مقبول ترین گلوکار عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ جس میں انہوں نے اپنے نئے آنے والے گانے کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلا عالمی اشتراک۔ ساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ کو ناروے کی گلوکارہ اسٹریڈ ایس کے ساتھ ٹیگ کیا۔ عاصم نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ جلد ان کا نیا گانا ریلیز ہونے والا ہے۔

ادھر نویجن گلوکارہ ایسٹریڈ ایس نے بھی گانے کے ٹیزرکو شیئر کیا۔ ساتھ ہی اس پوسٹ میں ایسٹرڈ نے لکھا کہ میں بے حد خوش ہوں یہ بتاتے ہوئے کہ عاصم اظہر کے ساتھ میں میں پہلی مرتبہ گلوبل اشتراک کرنے جا رہی ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے عاصم کی آواز کی تعریف بھی کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Astrid S (@astridsofficial)

گلوکارہ نے لکھا کہ چند ہی ہفتوں میں وہ بھارت بھی جائیں گی۔ جہاں وہ مزید میوزک میں عالمی اشتراک کے حوالے سے کام کریں گی۔عاصم اظہر اور ایسٹرڈ کا گانا ڈارکسٹ آور جلد ریلیز کیا جائیگا جس میں اردو کے بول عاصم اظہر گنگنا رہے ہیں۔