ارتغرل غازی کی حلیمہ خاتون کی ’’ڈانس ویڈیو ‘‘سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگچ کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈرامہ میں بہترین اداکاری اور اپنے خوربصورتی کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں اسرا شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اسرا کے مداحوں میں پاکستانی بھی شامل ہو گئے ہیں۔اسرا نے اپنی انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ڈانس وڈیو شئیر کی جس میں اسرا ساتھی اداکار مراد یلدرم کے ساتھ سفید لباس میں رقص کر رہی ہیں۔ اداکارہ کے دلکش ڈانس اسٹیپس نے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-05-03/news-1620027417-3649.mp4