پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کو عارف حبیب کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس آج بورڈ کے چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت ہوا ۔
بورڈ کئاجلاس کو بتایا گیا کہ عارف حبیب کنسورشیم نے فوجی فرٹیلائزرز کو اپنے کنسورشیم میں شامل کرنے کی تجویز دی۔ پی آئی اے کو کھلی نیلامی میں عارف حبیب کنسورشیم نے حاصل کیا ہے۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے نوٹ کیا کہ فوجی فرٹیلائزرز بھی پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پہلے طے کی گئی تمام ریگولیٹری شرائط پر پورا اترتی ہے۔

اس اہم اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کی خریداری کے لئے کامیاب بولی دہندہ قرار دے دیا ۔ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیج دیا گیا ہے۔
بورڈ نے فوجی فرٹیلائزر کی عارف حبیب کنسورشئیم میں شمولیت پر خود کوئی اعتراض نہ ہونے کے نوٹ کے ساتھ کنسورشیم میں ایف ایف سی کی شمولیت کو وفاقی کابینہ اور سی سی او پی کی منظوری سے مشروط کر دیا۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے فیس سٹرکچر میں ترمیم کی بھی سفارش کر دی۔
بورڈ نے نجکاری کےعمل کو شفاف اور مسابقتی انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران کے عارضى وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق
یہ بھی پڑھیئے: آیت اللہ خامنہ ای کی موومنٹ کو ٹریفک کیمروں سے ٹریک کیا، انسانی ذریعہ اسرائیل کے پاس نہیں تھا