عمان کی دو بندرگاہیں حملوں کے بعد بند، ایران کی حملوں کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران نے عمان پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ عمان کی دو بندرگاہوں کو تین روز کے دوران کئی حملوں کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
آج ایران کے سرکاری میڈیا سے بتایا گیا کہ ایران کی حکومت عمان پر حملوں کی تدید کر رہی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عمان کو گزشتہ دنوں متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے۔۔ جن میں ایک حملہ اتوار کو ہوا تھا جس میں 2 ڈرونز نے ایک غیر ملکی کارکن کو زخمی کیا۔۔ عمان نے ایندھن کے ڈپو اور صلا لا پورٹ پر ڈرون حملے کی شکایت کی تھی۔
عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوإں کے مطابق مارچ 2026 کے پہلے ہفتے میں، عمان کو 28 فروری 2026 کو ایرانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی طرف سے وسیع تر علاقائی جوابی کارروائی کے دوران اپنی بندرگاہوں اور سمندری اثاثوں پر متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اب تک یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ ایران نے باقی کئی عرب ملکوں کی طرح عمان کو بھی نشانہ بنایا ہے، آج ایران نے عمان پر اب تک کسی حملے کی تردید کر دی ہے۔
عمانی بندرگاہوں پر حملے
دقم کی بندرگا کو تین دنوں میں دو بار نشانہ بنایا گیا۔
آج 3 مارچ کو کئی ڈرونز نے بندگاہ پر ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ خام آئل کے ایک ٹینک کے نشانہ بن جانے سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ کچھ دیر میں اس نقصان پر قابو پا لیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے پہلے 1 مارچ کو 2 ڈرونز نے بندرگاہ پر حملہ کیا، کارکنوں کی رہائش کو نشانہ بنایا ۔ اس حملے کے دوران ایک غیر ملکی کارکن زخمی ہوا۔
صلالہ کی بندرگاہ پر 3 مارچ کو، عمانی افواج نے 2 ڈرونز کو غفار گورنری میں روکا، جب کہ تیسرا ڈرون صلالہ بندرگاہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آپریشنل حیثیت
آج 3 مارچ کو، دقوم Duqm اور سلالہ جنرل کارگو ٹرمینل پر بندرگاہ کی کارروائیاں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئیں۔
عمانی ساحل سے دور سمندری حملے
عمان کے بحری جہازوں پر عمان کے ساحل سے دور کئی حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ٹینکر ایم کے ڈی ویوم
2 مارچ کو، مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے ٹینکر کو مسقط کے ساحل سے 52 ناٹیکل میل دور ایک ڈرون بوٹ نے ٹکر ماری۔ انجن روم میں دھماکے اور آگ لگنے سے عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہو گیا۔
ٹینکر سکائی لائٹ
سرق الاوسط اخبار کے مطابق یکم مارچ کو، اس آئل ٹینکر پر مسندم جزیرہ نما میں خاصاب پورٹ کے شمال میں تقریباً 5 سمندری میل کے فاصلے پر پروجیکٹائل یا ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ عملے کے چار ارکان زخمی ہوئے، اور 20 افراد پر مشتمل عملے کو نکال لیا گیا۔