حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ،امن و امان کی صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نےاپوزیشن سے رابطہ کرتے ہوئے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے اپوزیشن اتحاد کو دعوت دینے حکومتی وفد پہنچ گیا ،رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچ گئے،دونوں رہنماء ملاقات میں کل وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی بریفننگ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
خیال رہے کہ سیاسی جماعتوں کو بریفنگ وزیر اعظم ہاؤس میں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے عارضى وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق