جنگ میں روس کے کتنے فوجی ہلاک، کتنے طیارے مار گرائے؟ یوکرین نے بڑا دعویٰ کردیا

Mar 03, 2022 | 19:31:PM
یوکرینی وزارت دفاع، روس، عسکری نقصان، نئی تفصیلات جاری
کیپشن: یوکرینی فوجی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوکرینی وزارت دفاع نے روس کے عسکری نقصان کی نئی تفصیلات جاری کردیں۔
یوکرین کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ ابتک کی لڑائی میں 9 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے،یوکرینی وزارت دفاع کا مزید کہناتھا کہ دشمن کے 30 لڑاکا طیارے، 31 ہیلی کاپٹر اور217 ٹینک تباہ ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ روسی فورسز کی 900 بکتر بند گاڑیاں، 90 توپیں اور11 طیارہ شکن سسٹم تباہ کر دیئے، یوکرین کاکہناتھا کہ جنگ میں روس کے 3 ڈرون،42 راکٹ لانچنگ سسٹم اور374 گاڑیاں بھی نابودہو گئیں۔
دوسری جانب روس نے گزشتہ روز یوکرینی دعوﺅں کو پراپیگنڈا قرار دے کر مسترد کردیا تھا،روسی وزارت دفاع کاکہناتھا کہ یوکرین کیساتھ لڑائی میں تقریبا498 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی بھی اونچی اڑان، فی تولہ کتنی قیمت ہو گئی؟ پریشان کن خبر