تفتیشی افسر کو 10 سال قید کی سزا ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پشاور کی مقامی عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو 10 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی کی عدالت میں تفتیش میں غفلت اور جھوٹی گواہی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 10 سال قید کی سزا دی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس کے تفتیشی افسر ہدایت اللہ نے قتل کیس کے اہم ڈیجیٹل شواہد فرانزک لیب نہیں بھجوائے، مجرم کو دفعہ 193 اور 186 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔
فیصلے میں حکم دیا گیا کہ مجرم کو فوری طور پر سینٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے، مجرم نے اعتراف کیا کہ قتل کیس میں چشم دید گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کیے، عدالت نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹی گواہی کا مرتکب قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول پر لیوی ٹیکس! وزیر پٹرولیم نے ہاتھ کھڑے کر دیئے